نوشہرہ ;نوشہرہ میں ڈاکوؤں نے ایمبو لینس کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق بہادر بابا روڈ پر ڈاکوؤں نے ریسکیو 1122 کی گاڑی کو لوٹ لیا۔مسلح افراد نے اسلحہ دکھا کر اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔نوشہرہ اہلکاروں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ریسکیو ٹیم مریض کو گھر چھوڑ کر واپس آرہی تھی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ چوکی ملنگی کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
