پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکرگزار ہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں۔

ایران کے صدر نے وزیرا‏عظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اوراتحاد امت پرزوردیا۔ ان کا کہنا تھاکہ مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان کے علما اور سیاسی قیادت سے مفید گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پردل سے شکرگزار ہیں، عصرحاضرمیں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، پاکستان اورایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پرمبنی ہیں اور علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لیے بھی مشعل راہ ہے۔

ایران کو پُرامن مقاصد کیلئے جوہری طاقت حاصل کرنے کا پورا حق ہے: وزیراعظم

ایرانی صدر کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دو طرفہ تعلقات کومختلف جہتوں میں آگے بڑھارہےہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، علاقائی امن اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں