تھانہ بائیزائی پولیس کی بڑی کارروائی – 43 کلو بارودی مواد برآمد، ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر انسداد دہشت گردی مہم کے تحت ایس ڈی پی او بائیزی آیاز خان کی نگرانی اور ایس ایچ او اسحاق خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے سپنکے تنگے ویلیج پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 43 کلو گرام غیر قانونی بارودی مواد برآمد کر لیا۔

کارروائی انٹیلیجنس اطلاعات پر کی گئی، جس کے دوران ملزم مصطفیٰ ولد یار محمد سکنہ میچنی کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او مہمند نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی، تخریب کاری اور منشیات کے خلاف کارروائیاں ہماری اولین ترجیح ہیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔
برآمد شدہ مواد کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں