پاکستان شوبز کے اداکار علی رضا نے ساتھی اداکارہ انمول بلوچ سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں علی رضا سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ انڈسٹری میں ہی شادی کریں گے۔ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم اس بارے میں وقت اور صورتحال کے مطابق ہی معلوم ہوسکے گا۔
علی رضا نے واضح کیا کہ وہ اس وقت کسی کے بھی ساتھ تعلقات میں نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ساتھی اداکارہ انمول بلوچ صرف ان کی اچھی دوست ہیں اور ان سے شادی کو کائی امکان نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ایک ڈرامے میں آن اسکرین آنے والی علی رضا اور انمول بلوچ کی جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھی کہ وہ دونوں تعلق میں ہیں اور شادی کرنے والے ہیں۔
دوسری جانب کچھ وقت قبل اداکارہ انمول بلوچ کی کسی ساستدان کے بیٹے سے شادی کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں جس کی اداکارہ نے تردید کردی تھی۔