وانا میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی عمران اللہ نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے مرکزی وانا رستم بازار میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔

حکام کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے، دھماکے سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈی ایس پی کا بتانا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو وانا منتقل کر دیا گیا ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان میں دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بےگناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں کام کریں، دوسروں پر فارم 47 کا الزام لگانے والوں کا صوبے میں اپنے متعلق کیا خیال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں