دیپیکا پڈوکون کا ڈیجیٹل دھماکہ، 1.9 بلین ویوز کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھا گئیں

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر ایک نیا عالمی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دیپیکا کی ایک ریلز کو 1.9 بلین ویوز ملے ہیں، جس کے بعد وہ دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون، جو گزشتہ دو دہائیوں سے فلمی دنیا میں سرگرم ہیں، حال ہی میں ہالی ووڈ کے مشہور واک آف فیم پر اسٹار حاصل کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بنی تھیں۔ اب انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی ایک ریل کو 1.6 بلین جبکہ فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ریل کو 503 ملین ویوز ملے تھے۔

دیپیکا، جن کے انسٹاگرام پر 80 ملین سے زائد فالوورز ہیں، سوشل میڈیا پر خاصی فعال رہتی ہیں اور ان کی پوسٹس عالمی سطح پر پسند کی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں