پشاور: ایف آئی اے نے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی.اور پی آئی اے کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ناصر خان اور شاہد اللہ شامل ہیں۔
ملزمان کو باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 7740 گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان پشاور ائرپورٹ پر تعینات تھے۔۔