0

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی صنعتی پالیسی پر زور، صنعتوں کی ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے صنعتی پیداوار میں اضافے اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے حکومت کی ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی۔

اجلاس میں قومی صنعتی پالیسی سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، عبدالعلیم خان، جام کمال خان، محمد اورنگزیب، سردار اویس احمد لغاری، بلال اظہر کیانی کے علاوہ ملک کے اہم چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں