کراچی:کرپشن میں ملوث یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے 10 اہلکاروں کو سزا سنادی گئی۔
ایف آئی اے میرپور خاص نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے فنڈز میں 56,97,133 روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔
ملزمان میں دلاور خان، علی دینو، بہامرو، امیر بخش، فیض محمد، غلام علی، خبدار علی، مشتاق علی، صبح خان اور مٹہو خان شامل ہیں۔
ایف آئی اے نے ملزمان سے خورد برد شدہ رقم 56,97,133 روپے برآمد کر کے یو ایس سی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروادی۔
اسپیشل جج سنٹرل حیدرآباد اشوک کمار دودیجا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سزا سنائی، ملزمان پر فی کس 2000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل سلمیٰ بگھیو جبکہ تفتیش سب انسپکٹر جہانگیر مصطفیٰ نے کی.