0

ون ڈے پلئیرز رینکنگ میں ٹاپ 2 پوزیشنز بھارت کے نام، بابر کا کونسا نمبر ہے؟

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے پلئیرز رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر آگئے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 25 ویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل مارش 4 درجے ترقی کے بعد 44 ویں جبکہ آسٹریلیا کے ہی جوش انگلس 23 درجے ترقی کے بعد 64 ویں اور کیمرون گرین 40 درجے ترقی کے بعد 78 ویں پر آگئے۔

مکی آرتھر نے بابراعظم اور رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے غیر موزوں کھلاڑی قرار دیدیا

ون ڈے بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں جنوبی افریقا کے لنگی نگیدی 6 درجے ترقی کے بعد 28 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔ شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں