0

بندر نے پیسوں سے بھرا بیگ چُرا کر نوٹ ہوا میں اُچھال دیے، عوام کی پیسے لوٹنے کی ویڈیو وائرل

بھارت: بندر نے پیسوں سے بھرا بیگ چُرا کر نوٹ ہوا میں اُچھال دیے، عوام کی پیسے لوٹنے کی ویڈیو وائرل
درخت سے پیسوں کو گرتا دیکھ کر آپس پاس موجود لوگ جمع ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے/ فوٹو اسکرین گریب
بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں بندر نے پیسوں سے بھرا بیگ چُرا کر ہزاروں روپے کے کرنسی نوٹ ہوا میں اڑا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوڈا پور گاؤں سے تعلق رکھنے والا ایک استاد روہتاش چندر وکیل کے پاس زمین کی رجسٹریشن کے کام کے سلسلہ میں آیا تھا جس نے اپنی بائیک کی ڈگی میں پیسوں سے بھرا بیگ رکھا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک بندر کھانے کی لالچ میں بائیک کے پاس آیا اور پیسوں سے بھرا بیگ لے کر درخت پر چڑھ گیا اور بیگ کھول کر سارے نوٹ نیچے پھینکنے لگا۔

درخت سے پیسوں کو گرتا دیکھ کر آس پاس موجود لوگ نوٹوں کو لوٹنے جمع ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں