0

کاغذات نامزدگی کیس: رانا ثنا کیخلاف درخواست مسترد، درخواستگزار کو 5 لاکھ جرمانہ

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے رانا ثنا اللہ کے سینیٹ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے قرار دیا کہ درخواست گزار نہ تو نہ پاکستانی ہے, نہ ووٹر ہے, اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ، اس لیے وہ متاثرہ فریق نہیں بنتا، متاثرہ فریق نہ ہونے پر درخواست کیسے دائر کی جا سکتی ہے؟
عدالت نے وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں