0

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پیوٹن کی اگلے ہفتے ملاقات طے، شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ میں اہم سفارتی سرگرمیاں متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات طے پا گئی ہے، جو چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات سفارتی ذرائع سے طے کی گئی ہے، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ، ترک صدر رجب طیب اردگان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین پہنچیں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں