0

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، سندھ حکومت کو فوری تیاری کی ہدایت

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں صدر نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے نقصان پر بھی افسوس کیا۔

صدر زرداری نے سندھ حکومت کو ممکنہ بڑے سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دی ہے، اور کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر آزمائش میں قوم کی شاندار خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے 2010ء اور 2022ء کے تباہ کن سیلابوں میں قوم نے حوصلے سے مقابلہ کیا تھا، ویسے ہی اس بار بھی قوم متحد ہو کر مشکلات پر قابو پائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں