0

پاکستان کے بغیر ہاکی ایشیا کپ کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان کےبغیر ہاکی ایشیا کپ کل سے بھارت کےشہر راج گیر میں شروع ہورہاہے۔ پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شرکت سےانکار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 29 اگست سے سات ستمبر تک شیڈول ایشیا ہاکی کپ ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے۔ اس کی فاتح ٹیم آئندہ سال ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے انکار کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو شامل کیا گیا ہے۔ عمان نے بھی بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر قازقستان کو ایشیاکپ میں کھیلنےکا موقع ملا ہے۔

پاکستان کی عدم شرکت سے ایشیاکپ کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہے اور پاک بھارت میچ نہ ہونے سے منتظمین کو خاصا مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

اسٹیڈیم میں لوگوں کو لانے کے لیے ایشیا کپ کے تمام میچز میں اب داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں جاپان، چین،کوریا،بنگلہ دیش، قازقستان، بھارت، ملائیشیا اور چائنیز تائی پے مدمقابل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں