0

سپارکو نے قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے نیشنل کیٹاسٹروفی ماڈلنگ پروجیکٹ متعارف کرادیا

سپارکو نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے لیے نیشنل کیٹاسٹروفی ماڈلنگ (NatCat) پروجیکٹ پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پروجیکٹ سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، طوفان، سونامی، لینڈ سلائیڈز اور زلزلوں کے لیے احتمالی رسک اسسمنٹ ٹولز فراہم کرتا ہے۔

یہ نمایاں منصوبہ قدرتی آفات سے پہلے تیاری، خطرات کو کم کرنے کے اقدامات اور ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ حکمت عملیوں کی تیاری میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔
ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ حالیہ ردعمل اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ آفات سے نمٹنے میں خلائی معلومات کتنی اہم ہیں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے جہاں زمینی رسائی محدود ہو سکتی ہے اور بروقت ڈیٹا زندگیاں اور وسائل بچانے کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ امیجری اور رسک اسسمنٹ اسٹڈیز فراہم کرنے کی سپارکو کی مسلسل کوششیں پاکستان کے ڈیزاسٹر ریسپانس کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں