چارسدہ: ڈی آر سی سٹی کا تاریخی دن، انصاف کی فراہمی میں ریکارڈ قائم کر دیا۔
ڈی آر سی سٹی چارسدہ نے ایک ہی دن میں انصاف کی فراہمی کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ ڈی آر سی کے معزز ممبران نے (8) مختلف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے فوری انصاف مہیا کیا اور (8) مختلف خاندانوں کے درمیان راضی نامے اور مصالحت کے ذریعے ان کے چہروں پر خوشیاں لوٹا دیں۔
ان میں نمایاں فیصلے درج ذیل ہیں:
سرڈھیری سے تعلق رکھنے والی بہن کو بھائیوں نے جائیداد میں حصہ دے دیا۔
ایک سسر نے داماد کو بیٹی کے قتل کے مقدمے میں ممبران ڈی آر سی کی کاوشوں سے معاف کر کے گلے لگایا۔
بیٹے نے ماں کی خاطر بہت کچھ قربان کر کے ماں کی خوشی اور دعائیں حاصل کیں۔
رجڑ کے رہائشی بھائی نے اپنی پانچ بہنوں کو والد کی جائیداد میں حصہ دے دیا۔
ضلع باڑہ کے معمر شخص کی درخواست پر کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے داماد کے ساتھ صلح ہو گئی۔
پڑانگ کی رہائشی خاتون کو 10 سال بعد حق مہر کی رقم دلائی گئی۔
سرڈھیری کے معمر شخص کو اپنی زمین کی 10 لاکھ روپے کی رقم واپس ملی۔
سرڈھیری کی ایک بیوہ خاتون کو اپنے گھر کی 8 لاکھ روپے کی رقم واپس دلا دی گئی۔
ڈی آر سی سٹی کے ان تاریخی فیصلوں نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے درمیان دیرینہ تنازعات ختم کیے بلکہ مقامی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی اور امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈی آر سی کا مقصد عوام کو عدالتوں پر بوجھ ڈالے بغیر، مقامی تنازعات کو بات چیت اور مصالحت کے ذریعے پرامن انداز میں حل کرنا ہے۔ عوامی اعتماد اور اطمینان ڈی آر سی سٹی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔