0

پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر پی ٹی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں