ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن کے پاس ڈمپر نے اسکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا جس کے باعث 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے جبکہ 5 بچے شدید زخمی ہیں۔
حادثہ ایف بی آر آفس کے ساتھ لیڈی گارڈن کے سامنے پیش آیا، کنٹونمنٹ بورڈ اسکول کے بچے سڑک عبور کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچوں کے جسد خاکی اور زخمی ہونے والے بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔