کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے ایک ہائی اسکول میں مرمت کے دوران جب دیوار کو گرایا گیا تو وہاں سے ایک ایسا بٹوا نکلا جو تقریباً 51 سال پہلے ایک طالبِ علم نے کھو دیا تھا۔
بٹوے میں جو کچھ ملا ہے اس میں طالبِ علم کا پرانا شناختی کارڈ، کچھ تصاویر، پرانے زمانے کے سکے اور نوٹ، طلبہ کی سرگرمیاں اور اُس دور کی یادگار اشیا ہیں۔
یہ بٹوا غالباً دیوار کے کسی خالی حصے یا دراڑ میں پھنس گیا تھا جو دہائیوں تک وہیں چھپا رہا۔ اسکول کے عملے نے اسے نکال کر مقامی میڈیا کو دکھایا تو اس کی کہانی وائرل ہوگئی۔
اتنے سال بعد بھی بٹوے کے اندر موجود کاغذات اور چیزیں حیرت انگیز طور پر محفوظ تھیں۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے وقت کا کیپسول مل جائے جو ماضی کی ایک جھلک دکھا دے۔