0

تھائی لینڈ میں اپوزیشن رہنما ملک کے نئے وزیراعظم منتخب

بنکاک: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت کی جانب سے چند روز قبل عہدے سے ہٹائی گئی وزیراعظم پائی تونگ تران شینا وتری کی جگہ اپوزیشن جماعت انوتن چرن وراکل ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعت کے 58 سالہ انوتن چرن وراکل 311 ووٹ لے کر نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے، انوتن چرن وراکل دو سالوں میں تیسرے وزیراعظم ہیں جنہیں پارلیمان نے سابق وزیراعظم کی معطلی کے بعد منتخب کیا۔

حتمی سرکاری نتائج کے مطابق انوتن نے 492 رکنی ایوان زیریں میں واضح اکثریت حاصل کر لی جس کے بعد وہ ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔
گزشتہ ماہ تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے کمبوڈیا کے سابق رہنما کے ساتھ لیک فون کال کے معاملے پر معطل کی گئی وزیراعظم شینا وتری کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے معزول وزیراعظم شینا وتری کو کمبوڈین رہنما ہن سین سے ہونے والی فون کال پر بد اخلاقی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008 کے بعد شینا وتری وہ پانچویں تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالتی حکم پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں