سی سی ڈی پنجاب کاربیع الاول کے مبارک موقع پر اسپیکرز لگا کر سڑکوں پر ناچ گانا کر نے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق سی سی ڈی پنجاب نے خبردار کر دیا کہ12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر اگر کسی نے کوئی ٹرالی، اسٹیج، یا ڈی جے، اسپیکرز لگا کر سڑکوں پر ناچ گانا مجرا کیا ڈانس کیا یا خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی یا کسی قسم کا غیر اخلاقی کام کر کے اسلامی دن کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف نہ صرف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا جائے گا ۔بلکہ سی سی ڈی پنجاب کی جانب سے فوری گرفتاری عمل میں لاکر سی سی ڈی پنجاب قوانین کے تحت سزا بھی دی جائے گی۔
اگر آپکے علاقہ میں اسلامی دن کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی جائے تو فوری سی سی ڈی پولیس کو اطلاع دیں یا 15 پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے متعلقہ سی سی ڈی تھانے کا نمبر لیں اور انکو اطلاع کریں۔