0

افغان کالو نی میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے خواجہ سرا کو قتل کردیا

افغان کالونی گلی نمبر 9 میں نامعلوم افراد ایک خواجہ سرا کو قتل کر کے فرار ہو گئے.
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود افغان کالونی میں نا معلوم افرادنے فائرنگ کرکے خواجہ سرا صابر عرف ذیشانے کو قتل کردیا ہے.
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فقیر آباد عمر آفریدی اور ایس ایچ او فقیر آباد عاکف انجم فوری موقع پر پہنچے
جائے وقوعہ سے 4 عدد 30 بور پستول کے خول برآمد کرلئے گئے .
اصل وجوہات جاننے اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں