0

نیو انگلینڈ شیلف کے قریب زیرسمندر میٹھے پانی کا ذخیرہ دریافت

نیو انگلینڈ شیلف کے قریب ایک حیرت انگیز دریافت سامنے آئی ہے: سمندر کے تہہ میں ایک وسیع میٹھے پانی کا ذخیرہ پایا گیا ہے جسے زیرِ سمندر aquifer بھی کہا جاسکتا ہے۔

اس دریافت سے قبل اس مقام کی نقشہ سازی کی گئی تھی۔ کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین اور ووڈز ہول اوشنوگرافک انسٹی ٹیوٹ نے الیکٹرو میگنیٹک لہروں کے ذریعے نقشہ بنایا جس سے معلوم ہوا کہ ریاست نیو جرسی سے میساچوسٹس تک زیرِ سمندر میٹھا پانی موجود ہے، جو مسلسل تقریباً 50 میل تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ ذخیرہ بہت وسیع ہے۔ اگر اس پانی کو سطح پر لایا جائے تو یہ تقریباً 15,000 مربع میل پر مشتمل ایک جھیل بن سکتا ہے یعنی تقریبا 40,000 مربع کلومیٹر حصے پر محیط ہو سکتا ہے۔

یہ ایک بین الاقوامی تحقیقاتی مشن تھا جس کا مقصد نیو انگلینڈ شیلف سے میٹھے پانی کے نمونے حاصل کرنا تھا۔ یہ مشن مئی تا اگست 2025 میں جاری رہا۔

اس ذخیرے سے تقریباً 50,000 لیٹر پانی نمونے کے طور پر نکالا گیا جس میں نمکیات کا لیول کم تھا۔ کچھ مقامات پر یہ پینے کے قابل بھی تصور کیا جا سکتا ہے۔

پانی کی نمکیات میں شمال کی جانب کمی دیکھی گئی، یعنی کچھ نمونے مکمل پینے کے قابل تھے، جبکہ کچھ نمکین پانی کے مقابلے میں کم نمکین تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں