پاکستان ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
32 سالہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
عثمان شنواری نے 2018 ایشیا کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 13 اور ون ڈے میچز میں 34 وکٹیں حاصل کی تھیں۔