0

وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیلابی ریلیف اقدامات پر بریفنگ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا، جس میں سیلابی ریلیف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کابینہ کو ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس دوران این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ریلیف اقدامات اسے متعلق بھی ارکان کو آگاہ کیا جائے گا۔

کابینہ کو پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ علاوہ ازیں مختلف ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی استحکام، اقتصادی اصلاحات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں