سوات: بنجوٹ میں فیمیل ٹیچرز کی وین گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سیما گل عمر 35 سال، سکنہ منگلور، سومہ گوہر عمر 30 سال، سکنہ منگلور، شیرا گل عمر 16 سال، سکنہ کوکارئی، غزالہ عمر 28 سال، سکنہ کوکارئی، عمر علی عمر 43 سال، سکنہ باراما اور اختر باچہ عمر 47 سال، سکنہ منگلور شامل ہیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا.سوات: بنجوٹ میں فیمیل ٹیچرز کی وین گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.
