اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے ساتھ کھڑا ہونے کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ میں سندھ طاس معاہدے اور پاکستان کے آبی بحران کے چلیز اور لائحہ عمل کے موجود پر اہم اجلاس ہوا۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں اور لوگ بے گھر ہوئے، پانی کو بطورہتھیار استعمال نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس موقع پر عالمی برادری ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں واٹر سیکیورٹی اہم چیلنج ہے، بھارت کے سندھ طاس معاہدے جیسے اقدامات نے عالمی یقین دہانیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے قانون کے تحت بھارت سندھ طاس معاہدے کےتحت ڈیٹا شیئرکرنے کا پابند ہے۔
مزید پڑھیں
Express News
سیلاب اور بارشوں سے اموات کی تعداد 900 تک پہنچ گئی
Express News
سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
Express News
وزیراعظم سے بنگلادیشی مشیر مذہبی امور کی ملاقات، سیلاب متاثرین کیلیے امداد کی پیشکش
قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے قطرپر بلااشتعال حملہ کیا، اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے وفد کے ہمراہ قطرکا دورہ کیا۔ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے دانستہ طورپر مذاکرات میں ثالث پر حملہ کیا، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے.