0

موسیقی کے عالمی مقابلے میں اسرائیل شریک ہوا تو بائیکاٹ کریں گے؛ آئرلینڈ

آئرلینڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل اگلے سال ہونے والے یورپی ممالک کے موسیقی کے عالمی مقابلے یوروویژن میں شریک ہوا تو وہ اس ایونٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔

آئرلینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت نے اس بات کا اعلان کابینہ میں کئی گھنٹوں کے تبادلہ خیال کے بعد کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور انسانی المیے کے باوجود اسرائیل کے ساتھ مقابلے میں شریک ہونا اخلاق سے گری ہوئی بات ہوگی۔

آئرلینڈ کا یہ فیصلہ اب یورپی نشریاتی یونین (EBU) کے پاس توثیق کے لیے جائے گا جس پر جولائی میں رکن ممالک کی جنرل اسمبلی میں بحث بھی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں
Express News
اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی نمازِ جنازہ ادا؛ امیرِ قطر کی خصوصی شرکت

Express News
اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں: قطری وزیراعظم

یاد رہے کہ آئرلینڈ نے اب تک یورو ویژن سنگ کانٹیسٹ 7 مرتبہ جیتا ہے جو کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔

اس سے قبل اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھی کہا تھا کہ جیسے روس کو یوکرین پر حملے کے بعد 2022 سے یوروویژن میں شرکت سے روک دیا گیا ویسے ہی اسرائیل کو بھی باہر رکھا جانا چاہیے تاکہ ’’ثقافتی دوہرے معیار‘‘ سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ یورو ویژن سنگ کانٹیسٹ یورپی نشریاتی یونین (EBU) اپنے رکن ممالک کے سرکاری نشریاتی اداروں کے تعاون سے منعقد کرتا ہے جن کی تعداد 35 سے زائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں