0

ناسا نے اپنے اسپیس پروگرام میں چینی شہریوں کے کام کرنے پر پابندی لگادی

ناسا نے حال ہی میں ایک نیا ضابطہ لاگو کیا ہے جس کے تحت چینی شہریوں اب ناسا کے اسپیس پروگرامز میں کام نہیں کریں گے۔

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اب چینی شہری جو امریکی ویزا بھی رکھتے ہیں، انہیں ناسا کی عمارتوں، نیٹ ورک، تحقیقی ساز و سامان، ڈیٹا سسٹمز اور میٹنگز تک رسائی نہیں ہوگی، چاہے میٹنگز آن لائن ہوں یا ذاتی طور پر۔

یہ اقدام حالیہ ماہ سے نافذ ہوچکا ہے جس کے بعد کچھ افراد کو اچانک ان کے آئ ٹی اکاؤنٹس سے لاک آؤٹ کردیا گیا اور میٹنگز اور پروگرام تک رسائی سے خارج کیا گیا۔

اس فیصلے کی بنیادی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس کے کام اور حساس تکنیکی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب امریکا اور چین کے درمیان اسپیس میدان میں مقابلہ تیز ہے، خصوصاً چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے کی دوڑ کے حوالے سے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں