0

فواد خان اور وانی کپور کی فلم عبیر گلال ریلیز، مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ ریلیز کر دی گئی۔

پاکستان سمیت یو اے ای اور دیگر ممالک میں ریلیز ہونے والی فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم عبیر گلال کو فلم بینوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ اس ہلکی پھلکی رومانوی کہانی کی ریلیز کا پہلا دن کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور تھیٹر میں اسے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔

عبیر گلال ایک دلچسپ رومانوی کامیڈی ہے جس کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڈی نے کی ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک امیر اور ضدی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کی مرضی کے خلاف زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ اس فلم میں وانی کپور نے ایک باغی مگر لاڈ پیار میں پلی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے، جو لندن جا کر بالی ووڈ ڈانس ٹیچر بننے کی کوشش کرتی ہے۔
فلم میں فواد خان ایک ریسٹورنٹ کے مالک کا کردار ادا کر رہے ہیں جن سے وانی کی پہلی ملاقات تلخی اور طنز و مزاح سے بھرپور ہوتی ہے۔ دونوں کے درمیان بہترین کیمسٹری دیکھی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ بھارتی فلم بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں دکھائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں