0

ہمارا معاملہ طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں: سامعہ حجاب کا عدالت میں بیان

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور ملزم حسن زاہد کے درمیان صلح ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سمعیہ حجاب کو اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سامعہ حجاب نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔ اس دوران جج عامرضیا نے سوال کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہوگیا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے ہوگیا ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟ سامعہ کا کہنا تھاکہ میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں اور ملزم کے ضمانت دینے اوربری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم حسن زاہد کی 20-20 ہزار روپےکےمچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

خیال رہے کہ ملزم حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں دو مقدمات درج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں