صدر آصف علی زرداری نے اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔انسٹیٹیوٹ کے صدر مختیری سیفو نے صدر زرداری کو خوش آمدید کہا اور بریفنگ دی.
ریفنگ میں انہوں نے بتایاانسٹیٹیوٹ میں قرآن، حدیث، فقہ، عربی اور دیگر عصری مضامین پڑھائے جاتے ہیں.
انسٹیٹیوٹ میں ایک ہزار طلبہ کی گنجائش اور جدید تعلیمی و رہائشی سہولتیں موجود ہیں۔
دو ہزار ایک سے اب تک 28 ہزار سے زائد فارغ التحصیل مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں.
انسٹیٹیوٹ اسلامی کتابوں کے تراجم، اشاعت اور حج انتظامات میں بھی کردار ادا کرتا ہے.
صدر زرداری نے انسٹیٹیوٹ کی خدمات کو سراہا اور پاک۔چین علمی و ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان اور چین کے سفراء بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
