0

کوہاٹ : شہید ریسکیو اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی

کوہاٹ : کوہاٹ ،شہید ریسکیو اہلکاروں روح الامین اور صلاح الدین کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
دونوں شہید ریسکیو اہلکاروں کو اپنے اپنے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے شہیدوں کو سلامی پیش کی۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا محمد طیب عبداللہ ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر میر عالم ڈائریکٹر آپریشن ساوتھ عمران خان یوسفزئی سینئرڈسٹرک ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ محمد عارف خٹک کے ساتھ ریسکیو 1122 کے آفیسرز نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنازے میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اور اسسٹنٹ کمشنر درہ کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ، معززین ، پولیس افسران اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں