0

17 سالہ سدرہ بی بی غیرت قتل کیس: قتل کا حکم دینے والے جرگہ سربراہ کی درخواست ضمانت دائر

راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں غیرت کے نام پر قتل17 سالہ سدرہ بی بی کے کیس میں قتل کا حکم دینے والے جرگہ سربراہ ملزم کی درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم مسلم لیگ ن کے یوسی وائس چیئرمین سیف اللہ نے جیل سے ضمانت دائر کی، ایڈیشنل سیشن جج خالد بشیر نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے تفتیشی ٹیم، ایس ایچ او سے 24 ستمبر تک مکمل ریکارڈ طلب کرلیا، ملزم امیر اکبر کی عبوری ضمانت پر بھی 24 ستمبر کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں