0

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں 6 وکٹیں، نشرہ سندھو نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بولر نشرہ سندھو نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرکے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے تیسرے ایک روزہ میچ میں اسپنر نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کےعوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے کے ساتھ ساتھ نشرہ سندھو نے اس میچ میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔

وہ پاکستان کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی بولر بن گئیں۔ اُنہوں نے یہ کارنامہ 75 میچز میں انجام دیا۔

نشرہ سندھو کی 26 رنز کےعوض چھ وکٹیں پاکستان ویمن کرکٹ میں کسی بھی بولر کی دوسری بہترین کارکردگی بھی ہے۔

اس فہرست میں ساجدہ شاہ سب سے آگے ہیں جنہوں نے 2003 میں جاپان کے خلاف چار رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نشرہ سندھو پاکستان کی تیسری ویمن بولر ہیں جنہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

ان سے قبل ثناء میر اور ندا ڈار بھی یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں