صوابی: تھانہ کالوخان پولیس نے کارروائی کے دوران فحش اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی کہ تھانہ کالوخان کی حدود میں حذیفہ نامی نوجوان (ٹک ٹاک پر “سارہ عاشق” کے نام سے سرگرم) فحش ویڈیوز بنا رہا تھا، لڑکیوں کو گالیاں دے رہا تھا اور غیر اخلاقی مواد پھیلا رہا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان بمعہ پولیس ٹیم نے حذیفہ ساکن باچائی کو حراست میں لے لیا۔
ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کا پیغام
” ایسے عناصر معاشرے کے امن اور نوجوان نسل کے اخلاق کو بگاڑنے کے ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایسی سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دیں تاکہ معاشرے کو ان منفی رجحانات سے پاک کیا جا ئے۔