پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان سلمان آغانے سری لنکن کرکٹر دونیتھ ویلالاگے سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ ممبر سلمان نصیر نے چیئرمین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی کی طرف سے اظہار افسوس کیا۔
کپتان سلمان علی آغا، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دونیتھ ویلالاگے سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر سی او او پی سی بی سمیر احمد سید بھی موجود تھے۔
کپتان سلمان علی آغا نےاس مشکل وقت میں دونیتھ ویلالاگے کی ہمت بندھائی۔
یاد رہے کہ دونیتھ ویلالاگے کے والد کا چند روز قبل سری لنکا میں انتقال ہوا تھا۔