ڈاکوؤں کی سہولت کار ٹک ٹاکر عروسہ سولنگی کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہنی ٹریپ کے ذریعے بندے اغوا کرکے ڈاکوؤں کو دینے اور پیسے وصول کرنے کے الزام میں گڈو بیراج کے دوسری جانب پنجاب کے علاقہ کھروڑ کی ٹک ٹاکر عروسہ سولنگی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
کشمور پولیس نے خفیہ اطلاع پر پنجاب کے علاقے کھروڑ میں کاروائی کی اور ڈاکوؤں کی سہولت کار عروسہ سولنگی کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ٹک ٹاکر عروسہ سولنگی شر گینگ اور کوش گینگ کے لئے سہولت کاری کاکام کرتی تھی، اور مختلف علاقوں سے ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو اغوا کرواکر رقم بٹورتی تھی ۔ خاتون سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ مزید انکشافات متوقع ہیں خاتون کے موبائل سے اہم ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔