بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سپر اسٹار وجے تھلاپتی کی سیاسی جماعت کی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں افراد قدموں تلے کچلے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تمل ناڈو کے ضلع کارُو کی ایرودے ہائی وے پر پیش آیا۔
جہاں شہری اپنے پسندیدہ ایکشن ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے۔
جیسے ہی اداکار وجے اسٹیج پر نمودار ہوئے ہزاروں مداح ان کی طرف لپکے اور دھکم پیل میں کچلے گئے۔ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
افراتفری، رش اور بھیڑ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ 50 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ایک مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔
ریاستی حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کو مالی امداد دینے پر غور کر رہی ہے جب کہ فلم اسٹار کی جماعت میں مالی امداد کا اعلان کرے گی.