پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان وائٹ اور ریڈ بال سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا جس کے لیے فیلڈ امپائر کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز
پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ تیسرے میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
ون ڈے سیریز
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ دوسرے ون ڈے میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے سری لنکا کے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔