0

زور کی جمائی لینے پر برطانوی خاتون کی گردن ’ٹوٹ‘ گئی

حال ہی میں برطانیہ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کی گردن اس وقت ’ٹوٹ‘ گئی جب وہ زور سے جمائی لے رہی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی بلیک نامی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک زور دار جمائی لینے کے دوران ان کی گردن کی دو مہرے (C6 اور C7) اپنی جگہ سے ہٹ گئے اور ان کے اعصاب پر دباؤ پڑ گیا جسے اکثر خبریں “گردن ٹوٹنے” سے تعبیر کررہی ہیں۔

یہ واقعہ بہت نادر ہے یعنی عام طور پر جمائی لینے سے ’گردن ٹوٹ‘ جانا معمول کی بات نہیں ہے۔

اگرچہ خاتون نے آپریشن کرالیا ہے تاہم مزید چند اعضا متاثر ہیں اور تاحال ابھی بھی اعصابی دباؤ کی علامات باقی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں