0

اگلے برس آئی فون 18 متعارف نہ کیے جانے کی افواہیں زیر گردش

اگرچہ آئی فون 18 کی سیریز کی لانچنگ کئی ماہ دور ہے لیکن آئی فون 17 کی سیریز متعارف کروائے جانے کے چند ہی روز بعد آئی فون 18 کے حوالے سے لیکس اور افواہیں سامنے آنے لگ گئیں۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپل انتظامیہ کی جانب سے آئی فون 18 کو 2026 میں متعارف نہ کروائے جانے کی افواہیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایپل آئی فون 18 کی لانچنگ2026 کے بجائے 2027 کے نصف تک مؤخر کرسکتا ہے۔
آئی فون 18 کے حوالے سے سامنے آئی لیکس پر بات کریں تو آئی فون 18 کی سیریز آئی فون 17 کی سیریز کے مقابلے میں کافی مختلف ہو سکتی ہے۔

آئی فون کی اگلی سیریز آئی فون 17 ای، آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس، آئی فون ائیر 2، آئی فون 18 فولڈ جیسے 5 بڑے ماڈلز کے ساتھ لانچ کی جائے گی۔

مزید برآں آئی فون 18 سیریز کو اسٹینڈرڈ Apple Silicon A20 چپ کے ساتھ پیش کیا جائے گا جب کہ اگلی سیریز 18 میگا پکسل کے اسٹیج فرنٹ کیمرہ کے ساتھ ہی متعارف کروائی جائےگی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں لانچ کی گئی آئی فون 17 کی سیریز کے کیمرہ سسٹم کو 18 میگا پکسل کے سینٹر اسٹیج فرنٹ کیمرہ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے تاکہ صارفین فون گھمائے بغیر ہی لینڈاسکیپ طریقے سے زیادہ بڑی سیلفیز کلک کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں