0

گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا

استنبول: فلسطینیوں کے حق میں سمندری قافلے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں شامل ایک اطالوی رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق، فلوٹیلا میں شامل کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا۔

جیل میں قیام کے دوران انہوں نے اسلام قبول کیا اور رہائی کے بعد ترکیہ پہنچنے پر اپنے ایمان لانے کی تصدیق کی۔

میڈیا سے گفتگو میں توماسو نے بتایا کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے فلوٹیلا میں شامل ہوئے کیونکہ ان کے خیال میں یہی وہ بہترین عمل تھا جو وہ انسانیت کے لیے کر سکتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیل میں حالات انتہائی سخت تھے۔ ان کے ساتھی ترکیہ سے تعلق رکھتے تھے اور تقریباً تمام مسلمان تھے۔ جب وہ نماز پڑھتے تو اسرائیلی اہلکار انہیں روکنے کی کوشش کرتے، جس کے بعد انہیں اسلام کی سچائی کا احساس ہوا اور انہوں نے کلمہ پڑھ لیا۔

توماسو نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ جیسے ان کا نیا جنم ہوا ہو اور وہ اب اندرونی سکون اور خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں