0

پرتھوی شا آؤٹ ہوکر ہوش کھو بیٹھے، حریف کھلاڑی پر بلے سے حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹر پرتھوی شا ڈومیسٹک میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ہوش کھو بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرتھوی شا اپنی سابق ٹیم ممبئی کے ساتھیوں سے الجھ پڑے۔

181 رنز بنانے کے بعد مشیر خان کی گیند پر پرتھوی آؤٹ ہوگئے جس پر بولر نے انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا۔

پرتھوی شا نے بولر کے اس انداز کا بہت برا منایا اور غصے میں آ کر بیٹ سے انہیں مارنے کی کوشش کی.امپائرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے پرتھوی شا کو پیچھے ہٹا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں