کراچی: اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھیجے جانے کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 18 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، ستمبر میں سعودی عرب سے 75 کروڑ ، متحدہ عرب امارات سے67 کروڑ اور کہ برطانیہ سے 45 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 3ماہ میں سعودی عرب سے 2.31 ارب ڈالر اورعرب امارات سے 1.98 ارب ڈالر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 3ماہ میں برطانیہ سے 1.36 ارب ڈالر، یورپ سے 1.28 ارب ڈالر بھیجے گئے جب کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.53 ارب ڈالر کی ترسیلات آئیں اور یہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ترسیلات گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی سے 8.4 فیصد زائد ہیں۔