0

بیوی رات کو سانپ بن کر مجھے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے: بھارتی شہری کا انوکھا دعویٰ

بھارتی شہری نے رات کو بیوی کے سانپ بن کر ڈسنے کا انوکھا دعویٰ کردیا جس پر سننے والے حیران پریشان ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتاپور کے لوڈھسا گاؤں کے رہائشی معراج نے مجسٹریٹ کو لکھی گئی تحریری درخواست میں دعویٰ کیا کہ ’میری بیوی نسیمن رات کوسانپ بن جاتی ہے اور مجھے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے‘ ۔

اس شخص کا دعویٰ ہے کہ ’ اس کی اہلیہ نے نیند کے دوران اسے کئی بار حملہ کرکے مار ڈالنے کی کوشش کی لیکن عین اسی وقت بیدار ہوجانے پر وہ خود کو بچانے میں کامیاب رہا‘۔

بھارتی شہری نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ‘میری بیوی مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرتی ہے اور رات کے کسی بھی پہر مجھے سوتے ہوئے مارسکتی ہے‘۔

ضلعی مجسٹریٹ نے شہری کی تحریری درخواست کو بطور ذہنی اذیت کیس کے طور پر لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی رائے
دوسری جانب بھارتی شہری کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

ایک صارف نے بھارتی شخص کو مشورہ دیا کہ ’ پھر تو تمہیں بھی کوبرا بن جانا چاہیے‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ شخص بہت خوش قسمت ہے، اس نے سری دیوی کواپنی اہلیہ کے طور پر پالیا ‘۔

یاد رہے کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے 1986 کی فلم ’ نگینہ ‘ میں روپ بدلنے والی ناگن کا کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں