0

ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ بھی بن گئے

کراچی:ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا۔

اس تقرری کے بعد ڈیرن سیمی اب ویسٹ انڈیز کے تینوں فارمیٹس میں کوچ بن گئے، وہ اسے قبل ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے بھی کوچ تھے۔

بورڈ کے مطابق سیمی یکم اپریل 2025 سے ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ آندرے کولی کی جگہ لیں گے، جو سردست ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔

بطور کھلاڑی انہوں نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 2 ٹی20 ورلڈ کپ (2012 اور 2016) جتوائے، یہ ویسٹ انڈیز کے لیے تاریخی کامیابیاں تھیں۔

ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر ڈیرن سیمی نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا ہے، اب اس نئے کردار کے ساتھ میں ٹیم کے لیے نئی سمت متعین کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

سیمی کی زیرقیادت ویسٹ انڈیز نے 28 ون ڈے میں 15 فتوحات سمیٹی ہیں، 12 میں ناکامی جبکہ ایک مقابلہ برابر رہا ہے، اسی طرح 35 ٹی 20 میچز میں 20 میں انھیں فتح ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں