پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں شہید اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا

پشاور:ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہل کاروں کی نماز جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر میں ادا کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ کے پی کے، کورکمانڈر پشاور اور عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدا کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہدا کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کردیے گئے، جہاں شہدا کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی ۔

نماز جنازہ کے شرکا کا کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جو ملک کی سلامتی اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، امن اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں