جیا نے پہلے ہی بتادیا تھا دھرمیندر سے زیادہ خوبصورت کوئی انڈسٹری میں نہیں،امیتابھ کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں رخصت ہوگئے تاہم ان کی موت کے بعد ان سے متعلق خبریں، پوسٹ اور ان کے ماضی کے انٹرویوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کے’ کون بنے گا کروڑ پتی شو‘ سے لی گئی ایک ویڈیو کا کلپ وائرل ہے جس میں شو میں شریک اداکار عامر خان بگ بی امیتابھ بچن سے سوال کررہے ہیں۔
دوران شو عامر خان نے امیتابھ بچن سے سوال کیا کہ جب جیا بچن کسی اور ہیرو کے ساتھ شوٹنگ پر جاتی تھیں تو وہ کون سا ہیرو تھا جس کا نام سن کر آپ کو تکلیف ہوتی تھی؟

عامر خان کے سوال پر امیتابھ کا کہنا تھا کہ ’مجھے کبھی تکلیف نہیں ہوئی، کیوں کہ مجھے جیا نے پہلے دن ہی بتا دیا تھا کہ دھرمیندر میرے پسندیدہ ہیں، ان سے زیادہ خوبصورت اداکار ہماری انڈسٹری میں کوئی نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں